عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے سے یوٹرن لیں گے، قمرزمان کائرہ 

Nov 26, 2022 | 23:29:PM
وزیراعظم کے مشیر، قمر زمان کائرہ، عمران خان، اسمبلیوں، فیصلے، یوٹرن،
کیپشن: قمر زمان کائرہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر اورپیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے سے یوٹرن لیں گے،ہمیں بھی فیصلے کرنے ہوں گے،عمران خان اپنی جماعت سمیت آج بھی کہہ رہا ہے کہ فوج ہماری حمایت کرتے ہوئے مداخلت کرے۔ 
ایک انٹرویومیں پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما آج بھی ادارے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں اور دبا ﺅڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی جماعت سمیت آج بھی کہہ رہا ہے کہ فوج ہماری حمایت کرتے ہوئے مداخلت کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس فیصلے سے یوٹرن لیں گے لیکن ہمیں بھی فیصلے کرنے ہوں گے کیونکہ عمران خان قومی اسمبلی سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہو گا، پرویزالٰہی