عمران خان نے وسیم اکرم کو جزیرے پر اکیلا چھوڑ دیا

Nov 26, 2022 | 15:37:PM
عمران خان نے وسیم اکرم کو جزیرے پر اکیلا چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کے ساتھ گزارے ہوئے یادگار اور دلچسپ لمحات کو یاد کیا۔

سوشل میڈیا پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان ایک سخت کپتان تھے لیکن وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے۔

عمران خان کے ساتھ گزرے ایک دلچسپ واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے انکشاف کیا کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں عمران خان کا ساتھ کافی دلچسپ رہا، ایک مرتبہ عمران خان نے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں جس پر میں نے کہا میں تیار ہوں، وہاں پہنچ کر عمران خان نے دودھ آرڈر کیا۔ وہاں عمران خان کو لڑکیوں سے ہاتھ ملاتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم کی کتاب ’سلطان‘ میں اہم انکشافات

دوران انٹرویو وسیم اکرم نے عمران خان کے ساتھ ایک عجیب وغریب واقعہ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ ہم ائیر پورٹ پر ان کی خاتون دوست سے ملنے گئے جس کے پاس ذاتی طیارہ تھا وہ ہمیں 45 منٹ کی پرواز سے ایک جزیرے پر لے گئی، وہاں پہنچ کر عمران خان اور ان کی دوست اندر باتیں کرنے چلے گئے اور ہمیں جنوبی امریکی جزیرے کے درمیان اکیلا چھوڑدیا جہاں سے میں ہوٹل واپس بھی نہیں جاسکتا تھا۔