بھارتی فوج پر تنقید اداکارہ ریچا چڈھا کو مہنگی پڑگئی

Nov 26, 2022 | 13:08:PM
بھارتی فوج کی ناقص قابلیت، بھارتی اداکارہ ریچا چڈہ کو سچائی پر مبنی بیان مہنگا پڑ گیا
کیپشن: ریچا چڈھا (فائل فوٹو)
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ رچا چڈھا کو انڈین فوج کے کمانڈر کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر طنزیہ ٹویٹ سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

حال ہی میں انڈین وزیر دفاع اور انڈیا کی فوج کے نادرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کی جانب سے ایک بیان دیا گیا ہے جس میں وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر قبضہ کرنے کی صلاحیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے، بیشتر انڈیا صارفین نے اس جرات اور بہادری کی مثال کے طور پر شیئر کیا وہیں چند صارفین نے انڈیا کو حقیقی دنیا میں حقائق بھی یاد کروائے۔

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈہ نے انڈیا فوجی افسر کے بیان پر انھیں آئینہ دکھانے کی کوشش کی جس وجہ سے وہ مشکل میں پڑگئی ہیں۔ 

نامور اداکاروں اور ہدایت کاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین اُن کے تبصرے پر انھیں ایک طرف ٹرول کر رہے ہیں تو دوسری طرف حسب عادت چند صارفین انھیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی  کی ’ایجنٹ‘ اور ’غدار‘ جیسے القابات سے نواز رہے ہیں۔

اس بیان پر بالی وڈ اداکارہ رچا چڈہ نے تبصرہ کرتے ہوئے انڈین فوج کو چین کے ساتھ لداخ کی وادی گلوان میں سنہ 2020ء میں ہونے والی خونی جھڑپ یاد کرواتے ہوئے لکھا کہ ’گلوان آپ کو سلام کہہ رہا ہے‘۔ 

بالی وڈ کے سپر سٹار اکشے کمار نے انھیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر دکھ ہوا، کسی بھی حالت میں ہمیں اپنی مسلح افواج کی طرف ناشکرے نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ہیں تو آج ہم ہیں‘۔

15 جون 2020 کی شب انڈین اور چینی فوجیوں کے درمیان لداخ میں ہونے والی اس جھڑپ میں 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔

جب رچا چڈہ کی جانب سے گلوان یاد کروانے والی طنزیہ ٹویٹ ہوئی تو فوراً سے سوشل میڈیا صارفین اور بالی وڈ کی دیگر شخصیات نے ان کی ٹرولنگ شروع کرتے ہوئے ان کی ٹویٹ کو ’شرمناک‘ اور انھیں ’غدار‘ قرار دینا شروع  کر دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ریچا چڈھا پر اپنا ٹویٹ اور اسی سے ملتے جلتے تبصرے ڈیلیٹ کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔