مسلسل دو میچز میں شکست، قطر فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

Nov 26, 2022 | 11:21:AM
مسلسل دو میچز میں شکست، قطر فٹبال ورلڈ کپ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں سینیگال کی جانب سے پہلا گول 41 ویں منٹ میں بولائے نے کیا جبکہ7 منٹ بعد ہی فامارا نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔

تاہم میچ کے 78 ویں منٹ میں قطر کے محمد منطاری نے گول کیا لیکن پھر 84 ویں منٹ میں سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول داغ دیا ۔ مقررہ وقت تک اسکور 1-3 رہا یوں سینیگال نے میزبان قطر کو شکست دے دی۔

گروپ اے میں قطر نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے پر مسلسل 2 میچز میں شکست کے بعد قطر کی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ قطر رواں ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔