بلوچستان کے تمام سکولز وکالجز میں موسم سرماکی تعطیلات

Nov 26, 2020 | 14:22:PM
بلوچستان کے تمام سکولز وکالجز میں موسم سرماکی تعطیلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے تمام سکولز اور کالجز میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔کورونا وائرس کے باعث بیس روز قبل ہونے والی تعطیلات کااعلان کردیا گیا جو 28فروری تک جاری رہیں گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم بلوچستان شیر خان بازئی نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام سکولز میں موسم سرما کی تعطیلات شروع ہورہی ہیں ، موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ وفاقی وزرات تعلیم کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر کیا گیا ،شیر خان بازئی نے بتایا کہ تعطیلات کا نوٹی فیکشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کی روشنی میں ایک دو روز میں جاری کیا جائے گاتاہم تعطیلات 26نومبر سے شمار ہوں گی۔

 سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر کے کالجز بھی موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند کئے جا رہے ہیں یہ تعطیلات 28فروری تک ہوں گی ۔