نوجوان سے ہاتھ ہو گیا، لڑکی  دکھا کر بوڑھی خاتون سے شادی کروادی

Nov 26, 2020 | 11:13:AM
نوجوان سے ہاتھ ہو گیا، لڑکی  دکھا کر بوڑھی خاتون سے شادی کروادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز :وہاڑی کے علاقے میں نوسر باز وں نے ایک نوجوان کو  20 سالہ لڑکی کا رشتہ دکھا کر شادی والے دن اسکے ساتھ ہاتھ کر دیا اور ایک  60 سالہ بیوہ خاتون سے اسکی شادی کروادی۔ 

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے رہائشی22 سالہ شاہد کے ورثا کومنگنی کے وقت 20 سالہ لڑکی دکھائی گئی تھی تاہم  رخصتی 60 سالہ بڑھیا کی کردی گئی۔  دولہے والوں کو دلہن کی عمر کا انکشاف  خاتون کو گھرلانے کےبعد ہوا۔

دولہا کے والد کا کہنا ہے کہ رشتہ کرانے والے کو 70 ہزار روپے دیے تھے جب کہ نکاح کے وقت حق مہربھی ادا کیا گیا تھا۔ رخصتی کے بعد گھر آنے پر دلہن کی اصل عمر کا انکشاف ہوا۔ ہمارا نوجوان بیٹا رل گیا اور رشتہ کروانے والا گروہ پیسے لے کر فرار ہوگیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نوسرباز گروہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگ فراڈ سے بچ سکیں۔