کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے دوسری بار امریکن میوزک ایوارڈز کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے معروف کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس (BTS) نے لاس ویگاس میں منعقدہ امریکن میوزک ایوارڈز میں دوسری بار ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بی ٹی ایس نے بہترین مرد کے پاپ آرٹسٹ اور ’سانگ آف دی سمر‘ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، جو ان کے گانے (Swim) کو دیا گیا، بینڈ نے اس کیٹیگری میں Taylor Swift، Sabrina Carpenter، Bad Bunny، Harry Styles اور Lady Gaga سمیت کئی بڑے عالمی فنکاروں کو پیچھے چھوڑا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بی ٹی ایس نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر یہ اعزاز حاصل کرلیا، دنیا بھر میں موجود شائقین نے گزشتہ 13 برسوں میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
بی ٹی ایس 2022 میں جنوبی کوریا کی لازمی فوجی سروس کے باعث عارضی طور پر سرگرمیوں سے دور ہوگیا تھا تاہم رواں برس مارچ میں بینڈ نے اپنے 5ویں سٹوڈیو البم (Arirang) کے ساتھ واپسی کی جس نے 2 ہفتوں تک بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
تقریب میں دیگر کے پاپ فنکاروں نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ معروف گلوکار Billy Idol کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ فیفا ورلڈکپ: سپین نے اپنی تاریخ کے انوکھے سکواڈ کا اعلان کر دیا