ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک اور ہلکی بارش کی پیشگوئی

May 26, 2025 | 17:24:PM
ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک اور ہلکی بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 مئی تک کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی میں بارش جب کہ  پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 27 سے 30 مئی تک زیریں سندھ میں بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک متوقع ہے جب کہ بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔