غزہ کے سکول پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 25 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی

May 26, 2025 | 09:32:AM
غزہ کے سکول پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 25 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ کے سکول پراسرائیل نے رات کو فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

سکول میں بے گھر افراد نے اسرائیل کے حملوں سے بچنے کے لئے  پناہ لے رکھی تھی۔

غزہ حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔

دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل نسل کشی، جارحیت اور غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر قبضہ  بین الاقوامی قوانین  کی صریح خلاف ورزی ہے

اسرائیل طاقت کے ذریعے غزہ پر مکمل مسلط ہونے کے اسرائیلی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے 77 فیصد رقبے پر قبضہ کرلیا