توہین عدالت:عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

May 26, 2022 | 10:06:AM
سپریم کورٹ، فائل فوٹو
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا، سیکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:    عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش