تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات، شفقت محمود نے خاموشی توڑ دی 

May 26, 2022 | 00:04:AM
شفقت محمود ، خاموشی توڑ دی
کیپشن: شفقت محمود فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت اور پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی علم نہیں،ایسی غیر جمہوری حکومت کے خلاف جدوجہد ہمارا نصب العین ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف ہمارا جہاد ہر حال میں جاری رہے گا،پولیس کے ساتھ گلو بٹوں نے بھی کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا،کئی دنوں سے پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف بات چیت کرے انارکی نہ پھیلائے ، ایاز صادق