وزیر مملکت فرخ حبیب نے قوم کو دو خوشخبریاں سنا دیں

May 26, 2021 | 23:59:PM
وزیر مملکت فرخ حبیب نے قوم کو دو خوشخبریاں سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب کاکہناہے کہ آج پاکستانیوں کیلئے دو خوشخبریاں ہیں،ریکوڈک کیس میں پاکستان کے دو اثاثے واپس پی آئی اے کو مل گئے،عمران خان کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔
وزیر مملکت کامزیدکہناتھا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، ہمارے معاشی اعشاریئے مثبت ہو چکے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہماری آبادی میں اڑھائی فیصد سالانہ اضافہ ہو رہاہے،مہنگائی پوری دنیا کا ایشو ہے، پوری دنیا میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
فرخ حبیب نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے کم قرض لیا،سابقہ حکمرانوں کے لئے گئے قرض کی قسط ادا کرنے کیلئے قرض لینا پڑا،آج ہمارے فارن ریزور تگڑے ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: رکن سندھ اسمبلی نے ایسا بل پیش کردیا کہ جان کر کنواروں کی خوشی کی انتہانہ رہے