پی ایس ایل 6 کے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا گیا

May 26, 2021 | 22:42:PM
پی ایس ایل 6 کے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز کیلئے 10 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ،پینل میں نو کمنٹیٹرز اور ایک پریذینٹر شامل ہیں ۔
سابق انگلش کپتان اور دنیا کے مشہور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور بھی پینل میں شامل ہیں، پینل میں پاکستان سے رمیز راجہ،بازید خان، ثنا میر ،عروج ممتاز خان شامل طارق سعید اور سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، ان کے علاوہ جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی بنگوا بِھی پینل کا حصہ ہوں گے جبکہ زینب عباس بطور پریذینٹر کمنٹری پینل میں شامل ہیں پی ایس ایل میچز میں پہلی مرتبہ یواے ای سے اردو کمنٹری بھی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے تمام کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور دیگر عملے کو ویزے جاری کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ میں بور یت کا شکار وسیم اکرم کیلئے صارفین کی دلچسپ تجاویز