معروف بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی مداح بن گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل

May 26, 2021 | 22:38:PM
معروف بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی مداح بن گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے سریلے گیتوں سے کون وا قف نہیں۔ان کے کا نوں میں رس گھول دینے والے گیت بھلا ئے نہیں بھو لتے،مگر اب وہ پاکستانی اداکار و گلوکار عمران عباس کی مداح بن گئی ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطا بق اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ڈرائیونگ کے ساتھ گانے گنگناتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔عمران عباس نے ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ سوات میں ڈرائیونگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ 90 کی دہائی میں بننے والا میوزک مجھے اتنا پسند ہے کہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ خاص طور پر جو گانے الکا یاگنک اور ادت نارائن نے گائے ہوں تو پسندیدگی کی انتہا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو شادی کی پیشکش کرنیوالا کون؟
عمران عباس کے پیغام کے جواب میں الکا یاگنک نے عمران عباس کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپ نا صرف ڈرائیونگ بہت اچھی کرتے ہیں بلکہ گانا بھی بہت اچھا گاتے ہیں۔
اپنی پسندیدہ گلوکارہ الکا یاگنک کی جانب سے کی گئی اس تعریف پر عمران عباس بہت خو ش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر پابندی لگانے کی تیاریاں