تھانہ مندرہ میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی وائرل ویڈیو کا معاملہ،لڑکی گرفتار،دلہا فرار

Mar 26, 2026 | 22:24:PM
تھانہ مندرہ میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی وائرل ویڈیو کا معاملہ،لڑکی گرفتار،دلہا فرار
کیپشن: تھانہ مندرہ میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی وائرل ویڈیو کا معاملہ،لڑکی کو گرفتار کرلیاگیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) راولپنڈی میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی وائرل ویڈیو کےمعاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقہ گوڑھا میں دلہن کی ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو گرفتار کرلیا ،مقدمہ پولیس اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی کے فائرنگ کرنے کی اطلاع پر گوڑھا پہنچا،لڑکا لڑکی بھاگ نکلے،چند قدم کے فاصلے پر لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ پستول اوراس سے  4زندہ گولیاں بھی برآمد کرلیں۔ 

متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ لڑکا موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا،موقع سے فرار لڑکے کا نام شہریار علی معلوم ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :  پی ایس ایل الیون؛لاہورقلندرزکیخلاف حیدرآباد کنگزمین کی بیٹنگ لائن فلاپ، آدھی ٹیم 70رنزپر ڈھیر