تمام وفاقی افسروں کے طبی معائنہ کا حکم

Mar 26, 2026 | 21:21:PM
 تمام وفاقی افسروں کے طبی معائنہ کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام افسران کو طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آج آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  تماموزارتوں، ڈویژنز، محکموں، اداروں کے افسروں کیلئے 30 اپریل تک میڈیکل رپورٹس بھجوانا لازمی ہے۔

پی اے ایس، پی ایس پی، او ایم جی، سیکرٹریٹ گروپ افسران 31 مارچ تک رپورٹس بھجوائیں گے اور  دیگر سروس کیڈرز، گروپس کے افسران 30 اپریل تک میڈیکل رپورٹس بھجوائیں گے۔

مکمل میڈیکل رپورٹس کو سروس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے افسران کیلئے پمز اور پولی کلینک میں فوکل پرسنز مقرر کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:    ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو ٹرمپ جہنم کے دروازے کھول دیں گے، وائٹ ہاؤس کا اعلان