وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا

Mar 26, 2026 | 11:46:AM
وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے موبائل ایپلی کیشن پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا۔
وزارت مذہبی امورنےپاک حج ایپ پرمیڈیکل سوال نامہ جاری کر دیا جس میں مختلف امراض کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں، ہر حاجی کےلئے جمعہ تک فارم مکمل کرناہوگا۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ سوالنامے میں بلڈپریشر،امراض قلب اورشوگر کےبارےمیں دریافت کیا گیاہے،اس کے علاوہ دمے،گینٹھیا اورتھائی رائیڈکی بیماری  کےبارےمیں بھی بتاناہوگا۔
پاک حج موبائل ایپ پر ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، ایئر ٹکٹ 100 فیصد مہنگے ہوگئے
ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق حج پروازوں کا شیڈول بھی موبائل ایپ پر جاری کردیا گیاہے،پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔