تل ابیب کے آسمان پر ہزاروں کوؤں کا جھنڈ، خطرے کی علامت یا محض قدرتی منظر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے منڈلاتے ہوئے جھنڈ کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ اس واقعے کو اسرائیل کی تباہی کا شگون اور اشارہ بتایا جا رہا ہے.
گزشتہ دنوں اسرائیل پر ہونے والے میزائل حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ان پرندوں کی اس غیر معمولی حرکت کو بعض حلقوں نے آنے والی ’مکمل تباہی‘ کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے۔
By the way this is the worst possible omen at a civilisational level. It's still taken seriously back home in England and the Romans would stop entire wars over this sign.
— Korobochka (コロボ) ????????✝️ (@cirnosad) March 25, 2026
It was interpreted as this: "the Gods have withdrawn their protection over this land". https://t.co/2t5WtCoZ1b
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو سلطنتوں کے زوال کا شگون سمجھے جانے سے متعلق بتایا۔
صارف کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ ایسا ہونے پر رومی جنگیں روک دیا کرتے تھے۔ اس سے سمجھا جاتا تھا کہ ’خدا نے اس زمین سے اپنی امان اٹھا لی ہے۔
اس غیر معمولی واقعے کو مذہبی پیشگوئی’ہاربنگر آ ف ڈُوم‘ سے بھی جوڑا گیا جو مکمل تباہی کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے:ایرانی سپیکر
ایک صارف نے واقعے کے حوالے انجیلِ مقدس کی ’بُک آف ریویلیشن‘ کا حوالہ دیا۔
کوؤں کے اس جھنڈ کی حقیقت کیا ہے اور کیا یہ واقعی کسی واقعے کا محرک ہوسکتا ہے، اس حوالے سے سائنسی طور پر تاحال کوئی رائے سامنے نہیں آسکی ہے، مگر یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث و تمحیص کا سبب بنا ہوا ہے۔