وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک 2 پر کام کی تیزی پر اتفاق

Mar 26, 2026 | 09:33:AM
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک 2 پر کام کی تیزی پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ موجود تھے۔

 ملاقات میں وزیراعظم نے ’ٹو سیشنز‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی کا یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے تحت سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی  پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار 

 چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کی اقتصادی استقامت اور اصلاحات کی کوششوں کو سراہا اور تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کا اعادہ کیا۔

 اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان جاری ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 75 ویں سالگرہ پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔

 انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے اور پائیدار پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا بھی اعادہ کیا۔