ماسکو: 15 سالہ اسلام کو حقیقی ہیرو کا ایوارڈ مل گیا

Mar 26, 2024 | 23:43:PM
ماسکو: 15 سالہ اسلام کو حقیقی ہیرو کا ایوارڈ مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے دوران جانیں بچانے والے ’اسلام‘ نامی 15 سالہ مسلمان لڑکے کو حکومت کی جانب سے ’حقیقی ہیرو‘ کا ایوارڈ مل گیا۔

روسی حکومت نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے دوران لوگوں کی جان بچانے والے اسلام نامی 15 سالہ مسلمان لڑکے کو ’حقیقی ہیرو‘ کا ایوارڈ دے دیا، اسلام نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرکانسرٹ ہال سے 100سےز ائد لوگوں کو محفوظ راستے سے باہر نکلنے میں مدد کی تھی۔

واضح رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو میں  دہشتگردوں کے  حملے کے نتیجے میں 133 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 140سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔