گرج چمک کیساتھ بارشوں،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Mar 26, 2024 | 10:13:AM
گرج چمک کیساتھ بارشوں،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)محکمہ موسمیات  نے  ملک  کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ بیشتر علاقے خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بلوچستان کی طرف سے بارشوں کا ایک نیا سسٹم داخل ہو گا جس سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ملک کے بیشتر اضلاع میں دن کو موسم خشک تاہم رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی و کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا اور 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔
خیبر پختونخوا میں 27سے31 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ ،وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مہمند، کرک، خیبر،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے  جبکہ29 اور 30 مارچ کے دوران چندمقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  گلگت بلتستان اور کشمیرمیں 27 سے 01اپریل کےدوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،29 اور30 مارچ کے دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ  اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 27 مارچ شام یا رات سے 31مارچ کے دوران تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا اورمیانوالی میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
28 سے 30 مارچ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو،مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ اور ژالہ باری کی بھی توقع ہےْ
محکمے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 27 سے 29 مارچ کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 28 اور29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں شہر کا مطلع ابر آلود رہنے  کی پیشگوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سبزی فروشوں کی من مانیاں عروج پر ، شہری پریشان

ائیر کوالٹی انڈیکس 195 کیساتھ لاہور دنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  فدا حسین ہاؤس 229،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 250،ڈی ایچ اےفیز 8 میں 239،کینٹ پولو گراؤنڈ میں  299ریکارڈ کیاگیا۔