وزیراعظم کے یوٹیوب چینل کا نام اچانک تبدیل، عمران خان رکھ دیا گیا

Mar 26, 2022 | 01:14:AM
وزیراعظم عمران خان، یوٹیوب چینل، نام اچانک سے تبدیل
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان کے دفتر یعنی ’پرائم منسٹر آفس پاکستان‘ کے نام سے یوٹیوب پر موجود یوٹیوب چینل کا نام اچانک سے تبدیل کر کے ”عمران خان“ رکھ دیا گیا ہے۔
یوٹیوب چینل کو 14 نومبر 2019 کو بنایا گیا تھا جس کے اس وقت 12 ملین کے قریب ویڈیو ویوز اور ایک لاکھ 47 ہزار سبسکرائبرز ہیں،یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی مختلف تقاریر اور خطاب موجود ہیں۔نام تبدیل کرنے کے علاوہ اس یوٹیوب چینل کا یو آر ایل (url) بھی تبدیل کر کے عمران خان آفیشل چینل رکھ دیا گیا ہے ۔
جب وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد سے دریافت کیا تو انہوں نے تبایاکہ وزیراعظم آفس کے صرف دو ہی ڈیجیٹل اثاثے ہیں جو کہ حکومتی ای میل ایڈریس سے جڑے ہیں، اور یہ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس ہیں۔ڈاکٹر ارسلان کے مطابق یہ چینل تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے بنایا تھا کیونکہ اس وقت ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم نہیں ہوا تھا۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کو بطور جماعت پرائم منسٹر آفس پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل بنانے کی وزیراعظم آفس سے اجازت حاصل تھی؟ تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا تاہم ڈاکٹر ارسلان نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس سے گفتگو کے بعد بتایا کہ انہوں نے صرف چینل کا نام تبدیل کیا ہے مگر اس کا یو آر یل پرانا ہی ہے۔ڈاکٹر ارسلان سے اس چینل کا نام تبدیل کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے کیسے پتا ہو گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ارسلان خالد وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں پرائم منسٹر آفس پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسی یوٹیوب چینل کی ویڈیوز بھی شیئر کی جاتی رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسی چینل کے لنکس کو فیس بک کی یو آر ایل ڈیبگر سروس کے ذریعے چیک کیا تو اس کے مطابق فیس بک کے ریکارڈ میں 15 مارچ تک اس چینل کا آفیشل نام ’پرائم منسٹر آفس پاکستان‘ ہی تھا اور جب اس لنک کو اسی وقت ریفریش کیا گیا تو نام تبدیل ہو کر عمران خان سامنے آیا۔تحقیق کے مطابق اس چینل کے ’کی ورڈز‘ میں بھی(Prime Ministers Office Youtube ) موجود ہے اسی حوالے سے مزید جاننے کےلئے پلڈاٹ تھنک ٹینک کے سربراہ احمد بلال محبوب سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا ہے اور وہ اکاؤنٹ وزیراعظم کے نام سے ہے تو وہ اکاؤنٹ تو آفیشل ہی ہو گا۔ اس اکاؤنٹ کو پرائم منسٹرز آفس کے نام پر ہی رہنا چاہیے۔احمد بلال محبوب سے اکائونٹ کا نام تبدیل کرنے کی ٹائمنگ کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہونا چاہیے کہ ایک ایسے وقت پر جب لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ جانے والے ہیں تو یہ اس تاثر کو مزید تقویت دے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹائمنگ بالکل ہی غیر مناسب ہے،انہیں چینل کا نام تبدیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، انہیں ایک نیا چینل ہی بنا لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اطمینان رکھیں۔ کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا۔ عمران بچنے والا نہیں۔آصف زرداری