آرمی چیف کا مختلف لاجسٹک تنصیبات اورورکشاپس کا دورہ

Mar 26, 2021 | 20:00:PM
آرمی چیف کا مختلف لاجسٹک تنصیبات اورورکشاپس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک تنصیبات اورورکشاپس کا دورہ کیا ،آرمی چیف نے ورکشاپس میں موجود سہولیات، ڈھانچے کا معائنہ کیا،چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپس آرمی کیلئے مخصوص آلات کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہیں ،آرمی چیف کو جدید سہولیات، ترقی اورگاڑیوں کی بہتری پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایوی ایشن اثاثہ جات اور مرکزی سٹورز بارے امور بھی بریفنگ کا حصہ تھے ،آرمی چیف نے ایوی ایشن بیس ورکشاپ میں طیاروں کی 200 ویں رول آﺅٹ تقریب میں بھی شرکت کی،آرمی چیف نے مقامی سطح پر ہیلی کاپٹرز کی مکمل اوورہالنگ صلاحیت کو سراہا،آرمی چیف نے کلیدی کامیابیوں پر کمانڈنٹ، عملے کی انتھک کاوشوں کی تعریف کی ۔