اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے:احسن اقبال

Mar 26, 2021 | 15:37:PM
 اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے:احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، پیپلزپارٹی کیلئے سینٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نےاعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، 27 سینیٹرز ان کی حمایت کرچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بےوفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کرے گا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں 72 سال سےچلنے والا میوزیکل چیئرکا کھیل ختم ہو، پی ڈی ایم پاکستان کے 22 کروڑعوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ نیب قومی اداروں کیخلاف بیان پر ایکشن لےسکتا ہے، نیب ایس او پیز کی خلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے درخواست آج ہی جمع کروائی ہے۔ ان کے قائد حزب اختلاف بننے کے لئے درخواست پر 30 سینیٹرز نے تحریری حمایت کے لئے دستخط کیے ہیں۔