موسم کیسارہے گا؟??

Mar 26, 2021 | 10:38:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق جمعرا ت کو بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر گڑھی دوپٹہ 6، مظفر آباد 5، گلگت بلتستان، بگروٹ 3، بونجی 2، استور ایک، خیبر پختونخوا، پٹن، کالام اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت لہہ، کالام منفی 3، استور اور مالم جبہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔