پاکستان کو دنیا میں بہترین ملک ماننے والا اسرائیلی باشندہ کون ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کا کوئی شہری پاکستان کو دنیا میں بہترین ملک بھی سمجھتا ہے اور اس کا برملا اظہار بھی کرتا ہے۔
اسرائیل اور امریکہ کی دہری شہریت رکھنے والے کونٹینٹ کریئیٹر تال ڈوریک نے قدرتی حُسن، مزے کے کھانوں اور دلچسپ جگہوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا۔
تال ڈوریک نے حال ہی میں اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پاکستان کی کافی تعریفیں کیں اور بتایا کہ میں کئی ملکوں کا سفر کر چکا ہوں لیکن پاکستان مجھے بہت پسند ہے۔
اسرائیلی امریکن کونٹینٹ کریئیٹر تال ڈوریک نے کہا کہ مجھے پاکستانی کھانے بہت اچھے لگتے ہیں۔وہاں کے خوبصورت قدرتی مناظر بھی بہت اچھے لگتے ہیں، اور پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔
تال ڈوریک کے پاس دوہری شہریت ہے، ان کی پرورش امریکہ کے شہر میامی میں ہوئی ہے، جہاں پاکستانی بیک گراؤنڈ کے بہت سے تارکین وطن بھی رہتے ہیں۔
اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات نہیں ہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے اسرائیل کےپاسپورٹ پر پاکستان نہیں آ سکتے البتہ جو اسرائیلی شہری امریکہ یا کسی دوسرےے ملکے کے بھی شہری ہیں وہ اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں ارو ایسا ہی تال روڈیک بھی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: بنوں ؛ نجی ایمبولینس پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق