لاہور میں شدید بارش ، انڈر پاس پانی سےبھر گئے

Jun 26, 2023 | 12:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور  میں گزشتہ رات سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے  شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے ۔ 

لاہور کے علاقے گلبرگ میں کیپٹن مبین شہید انڈر پاس بارشی پانی سے بھر گیا، بارشی پانی جمع ہونے کے باعث انڈرپاس ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، شہری کی گاڑی بھی بارشی پانی کے باعث انڈرپاس میں پھنس گئی ، انڈرپاس میں نکاسی آب انتظامات نہ ہونے کے برابر۔ 

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ نے ایک اور بولڈ ویڈیو شیئر کر دی،ویڈیو میں کون ہے ؟