شاداب خان اور حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو کی دھو م

Jun 26, 2021 | 19:38:PM
شاداب خان اور حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو کی دھو م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) شاداب خان اور حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سو شل میڈیا صا رفین کی جا نب سے کمنٹس کا سلسلہ جا ری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر حسن علی اور شاداب خان کی ٹک ٹاک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دونوں کرکٹرز عام ڈریسنگ میں ہیں۔اس وا ئرل ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنکنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ان کے لفظ ان کا ساتھ نہیں دے پارہے، حسن علی کہتے ہیںپوری ٹک ٹاک نوں چیلنگ ہے۔
حسن علی کے چیلنج کو چیلنگ کہنے پر شاداب خان انہیں ٹوکتے ہوئے تصحیح کرتے ہیں اور کہتے ہیں بھائی چیلنج چیلنج تاہم شاداب کے دو بار ٹوکنے پر بھی حسن علی چیلنج کو چیلنگ ہی کہتے ہیں۔
 تیسری بار دہرانے پر بھی حسن علی صحیح لفظوں کو غلط بو ل رہے ہو تے ہیں جب کہ حسن علی دوبارہ کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ چیلنج نہیں دے پاتے اور پھر ویڈیو کے اختتام پر دونوں ایک زوردار قہقہہ بلند کر تے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by GlamourFist (@glamour_fist)

یہ بھی پڑھیں:ہائے! میں مرجاواں۔۔شبا نہ اعظمی کا سو شل میڈیاپر سجل علی کیلئے پیغام