ہم بوڑھی اداکارائیں نہیں۔۔ عائشہ عمر اور نوشین شاہ کا تنقیدکرنے والوں کوجوا ب

Jun 26, 2021 | 18:18:PM
ہم بوڑھی اداکارائیں نہیں۔۔ عائشہ عمر اور نوشین شاہ کا تنقیدکرنے والوں کوجوا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک) عائشہ عمر اور نوشین شاہ اپنی عمر سے متعلق تبصرے کرنے والے صارفین پر پھٹ پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر نے سو شل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بشریٰ انصاری، عائشہ عمر، صبا حمید، ثمینہ احمد، ارجمند رحیم اور اینجلینا ملک تھیں۔

صارفین نے اس تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور 'بڈھی اداکاراوں' جیسے الفاظ کا استعمال کیا ۔بس پھر کیا تھاجواب میں اداکارہ عائشہ عمر خاموش نا رہیں ۔

عائشہ عمر نے کہا کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو اللہ کے حکم سے سب کے ساتھ ہوتا ہے، ہر انسان کو بوڑھا ہونا ہوتا ہے۔ نوشین شاہ نے بھی ان لوگوں پر غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہائے! میں مرجاواں۔۔شبا نہ اعظمی کا سو شل میڈیاپر سجل علی کیلئے پیغام