بیلا حدید سے لاعلمی کا اظہا ر۔۔ادا کا رہ نوشین شاہ پھر سو شل میڈیا صارفین کے نشانے پر

Jul 26, 2021 | 22:31:PM
بیلا حدید سے لاعلمی کا اظہا ر۔۔ادا کا رہ نوشین شاہ پھر سو شل میڈیا صارفین کے نشانے پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)نوشین شاہ سمیت اکثر پاکستانی اداکاراؤں کو اُن کے لباس اور سٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔کچھ اداکارائیں ناقدین کو جواب دینے گریز کرتی ہیں جبکہ کئی اداکارائیں خوب کھری کھری سُناتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشین شاہ نے تنقید کرنے والے صارف سے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے بارے میں پوچھ لیا۔گزشتہ روز نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے منفرد قسم کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خلائی مخلو ق کی گوگل میپس سے تصو یر سا منے آگئی

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں نوشین شاہ کے ہمراہ اُن کی کچھ سہیلیاں بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویریں کسی تقریب کی ہیں۔نوشین شاہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تو وہیں ناقدین نے تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔

مرزا آفتاب نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بیلا حدید کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔‘


صارف کے کمنٹ کے جواب میں نوشین شاہ نے پوچھا کہ ’یہ بیلا حدید کون ہے؟‘

حماد حیدر نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! آپ ہماری بکری جیسی لگ رہی ہیں۔

صارف کی تنقید کے جواب میں نوشین شاہ نے قہقہے والا ایموجی بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں:ورمالا پہنانے کے دوران دلہن کی دولہا کے ساتھ کبڈی کی ویڈیو وا ئرل