500 فلموں میں اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ دنیا چھو ڑ گئیں

Jul 26, 2021 | 22:14:PM
 500 فلموں میں اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ دنیا چھو ڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین زبان کی 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ جیانتی آج صبح دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وہ  اپنی بڑھتی عُمر کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں جو اُن کی موت کی وجہ بنیں۔اداکارہ جیانتی کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورمالا پہنانے کے دوران دلہن کی دولہا کے ساتھ کبڈی کی ویڈیو وا ئرل

یا درہے کہ  اداکارہ جیانتی کو ابھینیا شاراد کے نام سے جانا جاتا ہے، اُنہوں نے سال 1963ء میں بطورِ ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کناڈا انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا اور کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔ انہو ں نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا تھا، انہوں نے چھ ملائیشین اور چار ہندی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس کے علاوہ اُنہیں سال 2005ء میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل