5مرلہ کرائے کے مکان میں منتقل !!!!!!یہ ہے عدالت؟

Jul 26, 2021 | 15:13:PM
5مرلہ کرائے کے مکان میں منتقل !!!!!!یہ ہے عدالت؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صارف عدالت صارفین کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لیے لاہور کی اہم عدالت کو ریواز گارڈن ایک مکان کرائے پر لے کر منتقل کر دیا گیا،  صارفین کو علم ہی نہیں عدالت کہاں ہے سارا دن کیس لے کر جوڈیشل کمپلیکس میں گھومتے رہتے ہیں۔

 صارف عدالت لاہور کی اہم عدالت ہے جہاں پر دکانداروں کی طرف سے اشیاء خراب دینے پر ان کےخلاف دعوے دائر کیے جاتےہیں۔  یہ سپیشل عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تھی جہاں سے اس کو نکال دیا گیا اب اس عدالت کو 160ریواز گارڈن ایک مکان کرائے پر لے کر اس کو منتقل کر دیا گیا یہاں پر لگتا ہی نہیں کہ یہاں عدالت منتقل ہوئی ہے اور نہ صارفین کو علم ہے۔

 صارفین سارا دن جوڈیشل کمپلیکس میں  نئے کیس دائر کرنے کےلیے فائلیں پکڑے عدالت کے بارے پوچھتے رہتے ہیں جبکہ اکثر اپنے کیسوں کی تاریخیں معلوم کرنے کے لیے صارف عدالت کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔