سانحہ گل پلازہ تحقیقات، ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز جمالی)سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کا سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے احتجاج، سانحہ گل پلازہ، 10 دن گزرنے کے باوجود انکوائری شروع نہیں ہو سکی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ میئر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، گل پلازہ جلتا رہا، وزیراعلیٰ اور میئر تماشائی بنے رہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی نظام کی ناکامی عوام کے سامنے آ چکی ہے، کمشنر کی سربراہی میں انکوائری بلی کو دودھ کی رکھوالی دینے کے مترادف ہے۔
علی خورشیدی نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ پر غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، گل پلازہ سانحہ پر وفاق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، سانحہ گل پلازہ پر وفاقی حکومت کی خاموشی حیران کن ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے مطابق کراچی کے شہریوں کی جانیں بے قیمت ہو چکی ہیں، احتساب نہ ہوا تو سانحات معمول بنتے رہیں گے، گل پلازہ سانحہ پر مٹی پاؤ فارمولہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط