ملازمہ سے زیادتی کا سنگین الزام، بھارتی فلم ’’دھرندر‘‘ کا اداکار گرفتار

Jan 26, 2026 | 12:02:PM
ملازمہ سے زیادتی کا سنگین الزام، بھارتی فلم ’’دھرندر‘‘ کا اداکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم ’’دھرندر‘‘ کے اداکار ندیم خان کو 10 سال تک اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملازمہ کاکہناہے کہ وہ 2015 میں ندیم خان کے گھر کام کرنے آئیں، متاثرہ خاتون کے مطابق اداکار نے شادی کا وعدہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے اور جب اداکار نے وعدہ پورا کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں:طویل ناراضی ختم،نشو بیگم کی بیٹی صاحبہ سے ملاقات، جذباتی مناظر وائرل
رپورٹ کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ چونکہ مبینہ جسمانی تعلقات سب سے پہلے شکایت کنندہ کے گھر میں مالوَانی پولیس کے دائرہ اختیار میں ہوئے اس لیے ورسووا پولیس نے زیرو ایف آئی آر کی بنیاد پر کیس مالوَانی پولیس کو منتقل کیا ہے۔
 اس حوالے سے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔