طویل ناراضی ختم،نشو بیگم کی بیٹی صاحبہ سے ملاقات، جذباتی مناظر وائرل

Jan 26, 2026 | 11:43:AM
طویل ناراضی ختم،نشو بیگم کی بیٹی صاحبہ سے ملاقات، جذباتی مناظر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صاحبہ کی والدہ اور ماضی کی نامور فلمی ہیروئن نشو بیگم کے درمیان ناراضی ختم ہوگئی ،ماں بیٹی کی ملاقات کے جذباتی مناظر وائرل ہوگئے۔
معروف اداکارہ صاحبہ اچانک لاہور میں اپنی والدہ کے گھر پہنچیں، جہاں نشو بیگم کچن میں اپنے ڈیجیٹل چینل کے لیے کھانا تیار کر رہی تھیں، صاحبہ کی غیر متوقع آمد پر نشو بیگم جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور آنکھیں نم ہو گئیں۔
صاحبہ نے پیار سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں یاد کرتی تھیں، جس پر نشو بیگم نے کہا کہ جب سے ان کے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں، وہ انہیں بے حد یاد کرتی ہیں۔


نشو بیگم نے اس موقع پر کہاکہ آج اپنی بیٹی سے مل کر مجھے یوں لگا جیسے میں پھر سے جوان ہو گئی ہوں، جیسے میری عمر صرف بائیس برس ہو، بچوں کی محبت ماں کو جو طاقت اور توانائی دیتی ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔


ماضی کی نامور اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں میں اب بھی خود کوکیوں اتنا جوان رکھتی ہوں، ویڈیوز کیوں بناتی ہوں، تو اس کی وجہ میرے بچے ہیں، بدقسمتی سے آج کے دور میں کچھ لوگ اپنے والدین کو وقت سے پہلے نظرانداز کر دیتے ہیں، ان سے ان کی جائیداد، گھرسب کچھ چھین لیتے ہیں اور آخر میں انہیں اولڈ ہاوس چھوڑ دیتے ہیں۔
 نشوبیگم نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کے بچے ایسے نہیں۔
اس موقع پر صاحبہ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہالوگ تنقید تو ہر حال میں کریں گے، اس لیے بہتر ہے کہ انسان وہی کرے جو اس کا دل چاہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ یشما گل کا ڈانس، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
اس جذباتی ملاقات پر نشو بیگم کے مداحوں نے خوشی اور دعاؤں کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر صارفین نے ماں بیٹی کے رشتے کو سراہا اور نشو بیگم کی خوشی اور توانائی کو دیکھ کر مثبت تبصرے کیے۔