پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل  6 ججز نے حلف اٹھا لیا

Jan 26, 2026 | 11:09:AM
پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل  6 ججز نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل  6 ججز نے حلف اٹھا لیا ۔
 چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ  نے نئے 6 مستقل ججز سے حلف لیا ۔
حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس صادق علی شامل ہیں۔
 جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ سے بھی حلف لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی،اس تقریب میں سینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور، جسٹس سید ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور دیگر ججز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:کرایہ داری کا حتمی اصول طے، مالک کے انتقال پر قانونی وارث ازخود مالک قرار
تقریب حلف برداری میں رجسٹرار ہائیکورٹ، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ہائیکورٹ سٹاف اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔