لوگوں کی رازداری کا احترام کریں

Jan 26, 2023 | 13:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: خوش رہنا ہے تو لوگوں سے یہ سوال کرنا چھوڑ دیجیے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اکثر لوگ انجانے میں ایک دوسرے سے نجی اور سماجی زندگی سے متعلق ایسے سوالات کر بیٹھتے ہیں جن کی نوعیت انتہائی نا مناسب اور غیرضروری ہوتی ہے ۔ اور ایسے غیر اخلاقی سوالات سے نہ صرف لوگوں کی پرائویسی میں خلل پیدا ہوتا ہے بلکہ ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے ۔

اس قسم کے سوالات دوسروں سے پوچھنے سے گریز کریں ۔

نئے شادی شدہ جوڑے سے سوال

ہمارے ہاں ایک بات بہت عام ہے کہ  جب بھی کسی کی شادی ہوتی ہے اور لوگ فورا ان سے ایک سوال پوچھتے ہیں کہ کب تک خوشخبری سنا رہے ہو؟یہ  سوال بہت جلد پو چھنا مناسب نہیں ہوتا اس لیے اس سے گریز کریں۔

تعلیم یافتہ نوجوان سے سوال

کہیں نوکری وغیرہ شروع کی ؟

یہ سوال بھی ان دنوں بہت ذیادہ پوچھے جانے والے سوالات میں سے ایک ہے جب بھی کوئی نوجوان تعلیم مکمل کرتا ہے تو سب سے پہلے کوئی بھی ان سے مل کر پہلا سوال یہیں کرتا ہے کہ کہیں نوکری شروع کی؟

رہائش کے لیے اپنے گھر کی متلاشی سے سوال

اپنا گھر لینے کا کب تک ارادہ ہے؟

گھر کسی بھی بے گھر انسان کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہوتی ہے اس لیے کسی بھی گھر کے متلاشی انسان سے یہ سوال پوچھ کر اس کا دل نہیں دکھانا چاہیے۔

پیدل سفر کرنے والوں سے سوال

اپنی موٹر سائیکل یا گاڑی کب لو گے؟

اپنی سہولت کے لیےسواری لینا بھی ایک خواب ہوتا ہے اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ وہ کس طرح سے اپنےخوابوں کو پورا کریں یا اپنی ضرورت کے مطابق کوئی سواری لے لے لیکن بڑھتی مہنگائی اور دوسری مشکلات کی وجہ سے یہ خواب حقیْت تک آنے کے لیے وقت لیتا ہے اس لیے کبھی کسی سے ایسا پوچھ کر دل آزاری نہیں کرنی چاہیے۔

کنواری لڑکی سے سوال

رشتہ کی کہیں بات چلی؟

رشتے کے متعلق یہ بے تکے سوالات کسی دوسرے کے لیے شدید ڈپریشن کا باعث بن سکتے ہیں لہذا ایسے نا مناسب سوالات پوچھنے سے ہر صورت گریز کریں ۔