شان مسعود کی اہلیہ کے ہمراہ ’قوالی نائٹ‘کی تصاویر سوشل میڈیاپروائرل

Jan 26, 2023 | 11:53:AM
فائل فوٹو
کیپشن: شان مسعود کی اہلیہ کے ہمراہ ’قوالی نائٹ‘ کی تصاویر سامنے آگئیں
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف کر کٹرشان مسعود کی اہلیہ نیشے کے ہمراہ قوالی نائٹ کی تصاویر سامنے آگئیں۔

قومی کرکٹر شان مسعود حال ہی میں اپنی دوست نیشے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے  تھے، جس کے بعد شان کے نکاح اور رخصتی کی تصاویر فوٹوگرافرز کی جانب سے شیئر کی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

اب فوٹوگرافر کی جانب سے شان مسعود کے ولیمے سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں شان کووائٹ سوٹ پر بلیک واسکٹ جبکہ ان کی اہلیہ نیشے کو ڈارک پنک کلر کا خوبصورت لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود کا ولیمہ جمعہ کے روز کراچی میں  ہوگا۔

اس سے قبل شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی نیشے سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی کر کٹر نےقوالی نائٹ میں چار چاند لگا دیئے،ویڈیو وائرل
شان مسعود کے مطابق نیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔