معروف پاکستانی کر کٹر نےقوالی نائٹ میں چار چاند لگا دیئے،ویڈیو وائرل

Jan 26, 2023 | 11:45:AM
فائل فوٹو
کیپشن: معروف پاکستانی کر کٹر نےقوالی نائٹ میں چار چاند لگا دیئے،ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )’  مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری‘قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے سے قبل منعقد کی گئی قوالی نائٹ میں اپنی آواز کا خوب جادو جگایا۔اس کے علاوہ اُنہوں نے ایک اور گانا بھی فنکاروں کے ہمراہ گایا دونوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کرکٹر شان مسعود نے اپنی قوالی نائٹ کی کچھ جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیں  وہیں اسٹیج پر سرفراز احمد نےان کے قوالی نائٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا جس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پرشیئر کی گئی  جو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صافین کے درمیان مقبول ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کو بالی وڈ سونگ’  مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر سرفراز نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ٹیسٹ میچ کے دوران شان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شان کی شادی پر یہ گانا سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کے نکاح کے بعد امام الحق نے بھی کلا پہن لیا
دوسری جانب ایک ویڈیو میں سرفراز کو گلوکاروں کے ہمراہ ’ گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں ‘ بھی گاتے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا ہے۔