ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

Jan 26, 2023 | 10:56:AM
ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں
کیپشن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار  اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپنا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (Austrailian open ) کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔

 
رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے۔

ضرور پڑھیں :ویسٹ ایشیا بیس بال کپ :انڈین ٹیم کو  بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا

آج کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپناپر مشتمل بھارتی جوڑی نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد امریکی ٹینس کھلاڑی ڈیسیرا کراؤزک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی کو 6-7(5-7)،7- 6(7-5) اور 6-10 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 

سابق ہندوستانی کرکٹر یووراج سنگھ نے ثانیہ مرزا کی تعریف کی ہے ،انہوں نے ثانیہ مرزا کو مبارکباد بھی دی ہے۔