مولانا کا زرداری سے رابطہ، حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق

Jan 26, 2021 | 14:52:PM
مولانا کا زرداری سے رابطہ، حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر و  پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے گفتگو میں حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کے درمیان  ہونے والی بات چیت میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے 5  فروری کو  ہونیوالاے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بھی مشاورت کی۔ 

یاد رہے کہ پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ نے 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ جلسہ راولپنڈی کی بجائےمظفر آباد میں ہو گا۔