ریان کراوزر نے نیا عالمی انڈور شاٹ پٹ ریکارڈ بنادیا

Jan 26, 2021 | 09:45:AM
ریان کراوزر نے نیا عالمی انڈور شاٹ پٹ ریکارڈ بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکہ کے معروف کھلاڑی ریان کراوزر نے امریکن ٹریک لیگ سیریز میں 22.82 میٹر کی دوری تک گولا پھینک کر نیا عالمی انڈور شاٹ پٹ ریکارڈ بنادیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق 2016ریوو اولمپک میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے فاتح کھلاڑی  کراوزر نے اپنے پہلی کوشش میں ہی امریکہ کے رینڈی برنس کے سال 1989 کے 22.66 میٹر کے ریکارڈ کو توڑدیا۔کراوزر نے دوسری کوشش میں 21.03 میٹر اور تیسری کوشش میں 22.70 میٹر تک گول پھینکا۔