امریکی بحری بیڑہ جیرالڈ فورڈ یونان سے اسرائیل روانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرے کریٹ سے اسرائیل روانہ ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری بیڑہ اسرائیل کی بندرگاہ حیفا کی جانب سفر کر رہا ہے اور جمعہ تک اسرائیلی بندرگاہ پر پہنچے گا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیج چکا ہے، امریکا نے پہلی بار اسرائیل میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ اور پنٹاگون نے امریکی لڑاکا طیاروں کی اسرائیل میں تعیناتی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی، صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :12500 روپے حاصل کرنے کی بڑی شرط ختم! نیا طریقہ کارجانیے