پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(2نیوز) پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کے لیے پہلا کنٹرول ڈپارٹمنٹ قائم کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہوں گے،3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کیا جائے گا،مریم نواز نے سی سی ڈی کے لیے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے لیے فوری قانون سازی کا حکم دیا ہے اور درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا، سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے،مریم نواز نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے، جرائم پر قابو پانے کے لیے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنرل ایم وی سُچندرا کمار کے خلاف حساس ڈیٹا لیک کرنے پر تحقیقات کا آغاز