جس نے ہمارا حق چھینا ہے قوم کو اس کے خلاف متحد کرنا ہماری ذمہ داری ہے،اسدقیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جس نے ہمارا حق چھینا ہے قوم کو اس کے خلاف متحد کریں،پاکستان کے جھنڈے اور آئین کے نیچے عوام کو متحد کرنا ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کانفرنس میں قومی ایجنڈا بنانے پر بات کر رہے ہیں،ملک میں امن و امان کی صورتحال کا سامنا ہے،پنجاب میں کچے کے ڈاکوئوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحریک چلے گی، نہ ہم غلام ہیں نہ جانور ،آئین نے جو ہمیں حق دیا ہے ہم اس پر چل رہے ہیں،یا پھر آپ اسے جنگل کا قانون بنائیں،معیشت کا ، امن و امان کا آپ نے بیرہ غرق کر دیا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ آج اس ہوٹل میں بہترین کانفرنس منعقد ہوئی ،آج کی کانفرنس میں شرکا نے پاکستان کو مضبوط کرنے کی بات کی،اس کانفرنس میں شریک ہونے والے وفاقی وزراء رہ چکے ہیں،ہوٹل کی انتظامیہ نے آج آکر کہا کہ ہم پر پریشر ہے،ہم نے ہوٹل انتظامیہ کو کہا ہے کہ یہ ہمیں لکھ کر دیں کہ کل کی کانفرنس کیوں نہیں ہونے دے رہے،شہباز شریف کو واضح پیغام ہے کہ کل ہم آئیں گے ضرور ،پاکستان میں نا آئین اور نا قانون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں کے اشتہارات کے بعد حکومت صرف ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہوگئی ہے،شاہد خاقان عباسی