لودھراں: این اے 154 میں ووٹوں کی گنتی آج  دوبارہ ہوگی

Feb 26, 2024 | 08:47:AM
لودھراں کے حلقے این اے 154 میں ووٹوں کی گنتی آج دوبارہ کی جائے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لودھراں کے حلقے این اے 154 میں ووٹوں کی گنتی آج دوبارہ کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی 11 بجے اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے میں ایک دو روز لگیں گے۔

یاد رہے کہ این اے 154 سے ن لیگ کے اُمیدوار عبدالرحمٰن کانجو کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز این اے 154 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ریڈ لائٹ بلڈ شوگر کو کم کرتی ہے، ماہرین کی تحقیق

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون نے 1 لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمٰن کانجو ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔