پتنگ بازوں کیلئے بری خبر،تیس دن کیلئے پابندی لگ گئی

Feb 26, 2023 | 11:27:AM
پتنگ بازوں کیلئے بری خبر،تیس دن کیلئے پابندی لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں30 دن کے لیے پتنگ بازی پر  پابندی عائدکردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی کے علاوہ، پتنگوں کی تیاری سے متعلق مٹیریل،پتنگوں اور ڈور کی تیاری اور خریدوفروخت پر بھی مکمل پابندی کر دی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :فیس بک نے صارفین کی بڑی پریشانی ختم کر دی

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں یہ پابندی30 دن تک نافذالعمل رہےگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔