لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والےمعروف کامیڈین شکیل صدیقی کیساتھ ناخوشگوار واقعہ

Feb 26, 2022 | 22:25:PM
معروف کامیڈین شکیل صدیقی بھی چور لٹیروں سے محفوظ نہ رہ سکے
کیپشن: شکیل صدیقی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف کامیڈین شکیل صدیقی بھی چور لٹیروں سے محفوظ نہ رہ سکے،کراچی میں کامیڈین شکیل صدیقی کی کرولا کار گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی۔

 شہر قائد میں معروف کامیڈین شکیل صدیقی بھی چور لٹیروں سے محفوظ نہ رہ سکے ، کامیڈین شکیل صدیقی کی کرولا گاڑی گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی ، گاڑی نمبر اے ڈبلیو جے صفر نو چار ، شام 5 بجے کے قریب گھر کے قریب سے چوری کی گئی، شکیل صدیقی کا کہنا ہے کہ واردات کی رپورٹ تھانہ سرسید میں درج کرادی ہے