کراچی میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد جھلس گئے

Feb 26, 2022 | 11:51:AM
کراچی میں سلنڈر دھماکہ، فائل فوٹو
کیپشن: کراچی میں سلنڈر دھماکہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے  بہار کالونی کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  واقعہ بہار کالونی میں مسجد روڈ پر واقع رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر پیش آیا ہے۔زخمی ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں تمام زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال کے برن یونٹ روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ جمیلہ سجاد، 20 سالہ ثوبیہ شہزاد، 30 سالہ فرحت شعیب، 45 سالہ عظمیٰ شہزاد، 20 سالہ حسنین شہزاد اور حنین شہزاد شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:      میسج اور کال مزید آسان۔واٹس ایپ نےبڑی مشکل حل کر دی