عاطف اسلم کی آڈیو’رات‘ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

Feb 26, 2021 | 13:14:PM
عاطف اسلم کی آڈیو’رات‘ریلیز ہوتے ہی چھاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد آواز کی وجہ سے مقبول گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ کی آڈیو ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔

عاطف اسلم کی جانب سے اپنے نئے آنے والے گانے کے متعدد ٹیزرز شیئر کیے جا چکے ہیں جب کہ گلوکار نے اعلان کیا تھا کہ ان کے گانے کی آڈیو آج اور ویڈیو کل ریلیز کی جائے گی۔اب چند گھنٹوں قبل ہی عاطف اسلم کے گانے ’رات‘ کی آڈیو ریلیز کی گئی ہے جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

گانے کی آڈیو ریلیز ہوتے ساتھ ہی اس قدر مقبول ہو رہی ہے کہ ٹوئٹر پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر گلوکار عاطف اسلم کا نام سر فہرست آرہا ہے۔ ٹوئٹر صارف سفیان نے کہا کہ ’بلآخر عاطف اسلم کی اپنے بہترین گانے ’رات‘ کے ساتھ واپسی، روح پرور اور  سریلی آواز‘۔   ایک صارف نے عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ کی لیرکس لکھتے ہوئے کہا کہ ’عاطف اسلم نے اس لیرکس کو زندگی بخشی‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’رات کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟ ویسے شاہکار کو بیان کرنے کے لیے کسی الفاظ کی ضرورت نہیں، یہ کتنا تروتازہ، معنی خیز  اور مختلف ہے‘۔خیال رہے کہ عاطف اسلم کے گانے رات کی ویڈیو کل ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایت کاری یاسر جسوال نے دی ہے۔